پرتشدد رویئے باعث شرم ،ملک کو مذہبی منافرت سے پاک کریں گے،خواجہ آصف

سیالکوٹ :(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پرتشدد رویئے باعث شرم ،ملک کو مذہبی منافرت سے پاک کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت ،رواداری کےساتھ رہ رہے ہیں، سیالکوٹ شہر تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا، مٹی پر سب کا بلاتفریق حق ہے،ملک کے پہلے سپیکر ہندوتھے، جسٹس کارنیلئس چیف جسٹس رہے ہیں،مذہب بردباری سکھاتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاملک میں وقتاً فوقتاً متشدد واقعات بدقسمتی ہے،تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہونے چاہئیں، مذہب و نسل کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے مینارٹی کا محکمہ اقلیتی برادری کے حقوق کےلئے کوشاں ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،مذہب سکھاتا ہے تمام اقلیتیں ہنسی خوشی رہیں۔