کراچی:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو گرفتار کرلیا،عاطف احمد کو چھاپہ مار کرگھر سے گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق عاطف حسین نے نجی بینک کےساتھ 70 کروڑ روپے کافراڈ کیا،ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کےلئے استعمال کیا گیا،ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 654 ملین غیرقانونی طور پر ایکوائر کیے، کمپنی فنڈز سے ہائی مارک اپ کےساتھ ادائیگی کی گئی،تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر گرفتار


















