لاہور ہائیکورٹ میں 10 سال بعد خاتون جج کی تقرری

لاہور: (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں 10 سال بعد خاتون جج کی تقرری ، جسٹس عبہر گل خان کی لاہور ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کے بعد خاتون ججز کی تعداد 2 ہو گئی

جسٹس عبہر گل خان لاہور میں 1972میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے1995 میں ایل ایل بی اور 1998میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ،1999 میں سول جج مقرر ہوئیں ،سول جج کے تحریری امتحان میں ٹاپ کیا،بطور سول جج سب سے زیادہ کیسز نمٹانے پر اس وقت کے چیف جسٹس فلک شیر نے جسٹس عبہر گل خان کو کیش پرائز سے بھی نوازا ،سینئر سول جج پھر ایڈیشنل سیشن جج اور پھر سیشن جج کے عہدے پر ترقی پائی،بعدازاں جسٹس عبہر گل خان کو اے ٹی سی لاہور کا جج مقرر کیا گیا۔