فیصل چودھری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیاگیا

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی آئی عمران خان نے وکیل فیصل چودھری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی،سابق وزیراعظم نے وکیل فیصل چودھری کی جگہ جیل معاملات پر قانونی معاونت کی ذمہ داری وکیل ظہیر عباس چودھری کو دےدی اورنیازنیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا،نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کیے گئے۔