جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟،آئینی بنچ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے،سویلینز کا ٹرائل کہیں بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے ،سوسائٹی کے وکیل فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کل 105 ملزمان تھے جن میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا 20 ملزمان پہلے رہا ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔

وکیل صدیقی نے کہا امریکہ میں رواج ہے دلائل کے اختتام پر دونوں پارٹیز کو پروپوز ججمنٹ کا حق دیا جاتا ہے، اگر یہ کہتے ہیں کورٹ مارشل کرنا ہے اس کا بھی متبادل ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق پڑتا ہے ، ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا ٹرائل میں زمین آسمان کا فرق ہے ایک ٹرائل آزاد ہے دوسرا ملٹری میں ہے،عدالت نے ریمارکس میں کہا سارے فورم موجود ہیں اور قابل احترام ہیں، فیصل صدیقی نے کہا 8 تھری اے میں ایف بی علی نے کہا تھا آپ قانون کو چیلنج نہیں کر سکتے،وکیل عابد زبیری نے دلائل دیتے ہوئے کہا اٹارنی جنرل کی جانب سے اپیل کا حق دینے کی قانون سازی کا بتایا گیا تھا، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کیا اٹارنی جنرل ایسی انڈر ٹیکنگ دے سکتے ہیں جو قانون میں نہ ہو، وکیل عابد زبیر نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل نے حکومت کی جانب سے ہی عدالت میں موقف اپنایا تھا۔