جتھے شاہراہیں بند کردیتے ،کھلوانے میں نااہلی پرڈی سی فار غ ہوگا،سرفراز بگٹی


کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ،کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کےخلاف کارروائی ہوگی۔

میر سرفرازبگٹی نے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاقومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات ہیں،اراکین اسمبلی کو راشن نہیں دیا،صرف نگرانی کر رہے ہیں، دور دراز علاقوں کے لوگوں کوکیش پیمنٹ دی جائے ،رمضان فوڈ پیکیج کے تحت صوبے میں اڑھائی لاکھ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہابلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں، لوگوں کےخلاف طاقت کا استعمال کریں گے تو رد عمل آئے گا،ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی ذمہ داری نبھائیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کوہٹا دیا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہادفعہ 144اجازت دیتی ہے طاقت کا استعمال کریں، سڑکیں بند کرنا کسی بھی طرح منصفانہ نہیں، جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں، کسی کو غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے، حکومت صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے۔