لندن:(مشرق نیوز)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے متنازع پیکا قانون کا دفاع کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کو کمپرومائزڈ قرار دیدیا۔
آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا26 ویں ترمیم کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی ،پیپلز پارٹی نے پیکا قانون میں کئی ترامیم کرائیں،26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا، حقیقت ہے پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ، پاکستان واحد ملک نہیں جسے جمہوریت کے مستحکم نہ ہونے کا چیلنج درپیش ہو،پیپلزپارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں بہت مثبت کردار ادا کیا۔
چیئرمین پی پی نے کہاپیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا،اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا، ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایاجاتارہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں میری پھپھو کو گرفتار کیاگیا۔
بلاول بھٹو نے کہابانی پی ٹی آئی کے دور میں شہبازشریف و دیگر سیاسی لوگ گرفتار ہوئے، سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، مسائل کے حل کیلئے پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی دور میں سیاسی قیدیوں کیلئے جیل مینو تک تبدیل کیاگیا اب جیل مینو کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعاہورہی ہے،آصف زرداری نے بطورسیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے ،ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالف رہے ، سمجھتے ہیں اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
26 ویں آئینی ترمیم کمپرومائزڈ ، اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے،بلاول



















