آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پرنغمہ دشمناسن ریلیز

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)آئی ایس پی آر نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر نغمہ ”دشمناسن“ریلیز کردیا ،نغمے کی شاعری احمد عظیم کی جبکہ کامران خان نے خوبصورت نغمے کو گایا اور کمپوز کیا ۔

ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا نغمے میں وطن کے جانباز سپوتوں کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے عہد و پیماں کا اظہار کیا گیا ، 27 فروری2019 ملکی تاریخ کا اہم واقعہ ہے جو مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت ، پاکستانی عوام کے عزم کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاپاک فضائیہ نے27 فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی کوناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، آپریشن کے دوران بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا گیا،27 فروری عزم کی تجدید ہے ملکی خودمختاری کےخلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائےگا، نغمہ ملک خداداد کے ہر ناپاک دشمن کیلئے للکار ہے۔