حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کا فیصلہ

کراچی (بیورو رپورٹ) اپوزیشن گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف تحریک کےلئے وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق ا پوزیشن گرینڈ الائنس نے 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے،کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور حکومت کےخلاف تحریک کےلئے آئندہ کا ایجنڈا طے کیا جائےگا، اپوزیشن گرینڈ الائنس کی تمام جماعتیں کانفرنس میں شرکت کریں گی،دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین اور جی ڈی اے کی مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے،ذرائع کے مطابق کمیٹی میں جی ڈی اے سے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار رحیم، زین شاہ اور حسنین مرزا شامل ہوں گے جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سے سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی، حلیم عادل شیخ، ساجد ترین اور اخونزادہ حسین یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے،ذرائع نے کہا کمیٹی مشترکہ سیاسی جدوجہد کے بنیادی نکات کوحتمی شکل دے گی۔