دبئی (مشرق نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے کے لئے دبئی میں میدان سج گیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل آئیں گی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو یقینی جیت نظر آنے لگی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی کرکٹ سٹیڈیم کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، پاکستان وقت کے مطابق میچ 2 بجے شروع ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان یہ میچ ضرور جیتے گا، قومی کرکٹ ٹیم پوری طرح تیار اور فارم میں ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان جیت جائے یہی بڑا انعام ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے آج بھارت کو لازمی شکست دینا ہوگی، میچ میں جیت یقینی بنانے کیلئے رضوان الیون نے گزشتہ روز بھرپور تیاریاں کیں اور آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔
چیمپئنز ٹرافی: ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے کیلئے میدان سج گیا

















