اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات، ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار، ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کردی۔
شہبازشریف نے چیف جسٹس کے جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے دوردراز علاقوں کا دورہ کرنے اور ملک میں انصاف کی موثر و بروقت فراہمی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا، ملاقات میںملکی معاشی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیرالتوا ٹیکس تنازعات سے آگاہ کرتے ہوئے چیف جسٹس سے کیسوں میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کردی، چیف جسٹس نے وزیراعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھی مانگ لیں،
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وزیر اعظم کی جانب سے نظام انصاف کی بہتری کیلئے کی گئی گفتگو کا خیر مقدم کیا، شہبازشریف نے لاپتہ افراد کے معاملے پر موثر اقدامات میں تیزی لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
دریں اثنا چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات پالیسی سازی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، اعلامیہ کے مطابق ملاقات ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات میں چیف جسٹس نے کہا عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا، تجاویز لیں گے تاکہ اصلاحات غیرمتنازع و پائیدار ہوں، ملاقات میں وزیر قانون اور مشیر احمد چیمہ، رجسٹرار سپریم کورٹ، سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن موجود تھے، چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعظم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ



















