دہشتگردوںکے سروں کی قیمت مقرر،کرم میں عالمی ،بیرونی قوتیں ملوث ہیں،گنڈا پور


پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے 4کالعدم ٹی ٹی پی کمارنڈز کے سروں کی قیمت10کروڑ روپے تک مقرر کردی،ضلع کرم کے بیگان گاوں سے تعلق رکھنے والے کاظم کے سر کی قیمت دیگر کمانڈرز مفتی نور ولی محسود، خالد خراسانی اور شاہد عمر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ مقرر کردی گئی،اعلامیے کے مطابق فیصلہ دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب تقریب سے خطاب،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کرم صرف زمین نہیں ،فرقہ وارانہ تنازع ہے ،عالمی ،بیرونی طاقتیں پوری طرح ملوث ہیں،حقیقت سے اپنے آپ کو پیچھے کیوں ہٹاتے ہیں، زمین کے تنازع تو بہت ساری جگہ پر ہوتے ہیں لیکن کہیں نہیں ہوتا پورے کے پورے علاقے کھڑے ہو جائیں، زمین کا تنازع تو چند لوگوں میں اور کسی ایک قوم میں ہوتا ہو گا۔

علی امین گنڈا پورنے کہابیرونی طاقتیں کرم میں اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری ہتھیار فراہم کر رہی ہیں، طاقتیں کرم کی چنگاری سے پورے ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں،جرگے سے کرم کا مسئلہ حل ہو جائے تو ٹھیک ورنہ حکومت کی تیاری مکمل ہے، ہشتگردی میں ملوث عناصر بچ نہیں سکیں گے،2 ارب کے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں،واضح پیغام ہے دہشتگردی پھیلانے والا بچے گا نہیں۔