قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم فیصلے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلے کر لیے، ٹیکس کیسز، کیسز بیک لاگ، مسنگ پرسنز کے کیسز ترجیحات میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس کیسز نمٹانے کےلئے جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ قائم کیا گیا، اسلام آباد ہائی میں اپیلیں آوٹ آف ٹرن نہیں بلکہ اپنی باری پر لگیں گی،ذرائع کے مطابق خط لکھنے والے ججز سے کوئی تنازع نہیں سنیارٹی عدالت کو طے کرنی ہے،سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردئیے گئے، چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔