میونخ:(مشرق نیوز)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان چین اور امریکہ میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے،جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے سی پیک جیسے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بھی ضروری قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے کہاموجودہ تقسیم کو بڑھانے کی بجائے کم کرنے کی کوشش کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں، پاکستان امریکی صدر کے ساتھ انگیج ہوسکتا ہے،بھارت کےساتھ امن یا کم از کم تجارت پر بات ہوسکتی ہے۔
پاکستان چین اور امریکہ میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو


















