فاسٹ بولر حارث روف صحت یاب ، چیمپئنزٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم کیلئے اچھی خبر
کراچی (مشرق نیوز) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ بولر فٹ ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق پیسر حارث روف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کیلئے دستیاب ہونگے، فاسٹ بولر حارث روف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تنا¶ کا شکار ہوئے تھے۔خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے بعد انہیں جو آرام دیا گیا تھا اس سے انہیں صحت یاب ہونے میں مدد ملی ہے۔8 سال بعد ہونے والے آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن و میزبان پاکستان اور نیوزلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 19 فروری کو کراچی کے نوتعمیر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

















