اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے نوازشریف کو گھر بھیجنے کیلئے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس منصوبے کا چھوٹا سا حصہ تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہامیں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی،نوازشریف نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کوآرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر نوازشریف بہت پریشان تھے، مریم نواز کا نام بھی لیکس میں لانے کی کوشش کی گئی، جنرل باجوہ کی ٹوئٹ کے بعد ملنے گیا۔
عرفان صدیقی نے کہا جنرل باجوہ نے بتایا وزیراعظم نے میری پیٹھ پرچھرا گھونپا، جنرل باجوہ کوغلطی کا احساس ہوا تو مجھے کہاریجیکٹڈ ٹوئٹ نہیں کرنی چاہیے تھی، نوازشریف جنرل باجوہ کوردعمل دینا چاہتے تھے،سخت ترین ردعمل کوروکنے کےلئے کلثوم کا سہارا لیا گیا۔
نواز شریف کو ہٹانے کیلئے ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا، عرفان صدیقی
















