اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے ،پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے 24 ، 25 کروڑ لوگ ہیں، لڑائی کرنےوالے زیادہ بچنے والے کم ہیں،عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر پھر بھی مایوس نہیں ۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کیخلاف درخواست پر جسٹس محسن اخترکیانی نے سماعت کی،جج نے چیئرمین ایف پی ایس سی (FPSC) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نوازستی سے کہا 2024 کے امتحان کے نتائج آئے نہیں اور آپ 2025 کا امتحان لینے جارہے ہیں،کہہ دیں نتائج کا اعلان کر رہے ہیں تو درخواستیں نمٹا دیتے ہیں، اخترنواز ستی نے کہا فوری نتائج کا اعلان کرنا ممکن نہیں ۔
جسٹس محسن کیانی نے کہا عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر پھر بھی مایوس نہیں ، 45 سال سے اوپر کے آدمی میرے سمیت ناکارہ ہےں نوجوانوں نے ہی ملک کےلئے کچھ کرنا ہے ، عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ،پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے 24 ، 25 کروڑ لوگ ہیں لڑائی کرنےوالے زیادہ بچنے والے کم ہیں ، جوڈیشری پلر آف سٹیٹ ہے، پلر آف سٹیٹ تو سب ہوا میں ہی ہے پھر بھی مایوس نہیں۔
بعدازاںاسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کےلئے دائر درخواست مسترد کردی،جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گر چکے:جسٹس محسن اختر کیانی


















