کرک میں گرینڈ جرگہ ،مسلح گروہوں کو3دن کی مہلت


کرک:(بیورورپورٹ)کرک میں گرینڈ امن جرگہ ،مسلح گروہوں کو انخلا کےلئے 3دن کی مہلت دےدی، امن جرگے میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال سمیت ہزاروں افراد اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق مقررہ مدت کے بعد مسلح گروہ موجود رہے تو قوم لشکر کشی پر مجبور ہوگی،دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کیلئے پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کیے جائیں ،سی ٹی ڈی کو مکمل اختیارات ، نیشنل ایکشن پلان پر 100 فیصد عملدرآمد اور دہشتگردوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

امن جرگے نے کہاریاست دہشتگردوں کےخلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، عوام اقدام کی مکمل حمایت کریں گے،دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کے بعد سوشل بائیکاٹ کیا جائےگا۔