لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رو¿ف کو سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں آرام دینے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حارث روف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف انہیں کھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث روف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فاسٹ بولر حارث روف 6.2 اوورز کرانے کے بعد ان فٹ ہو کر گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 12 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے۔سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث روف کو آرام دینے کا امکان


















