لاہور،نارووال: (اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے ملک کے امن اور استحکام سے کوئی نہ کھیلے چونکہ استحکام سے کھیلنے کا مقصد 24کروڑ عوام سے کھیلنا ہے ،آج دنیا میں کسی ملک کے اندر ،معاشی حلقے کے اندر کوئی یہ شرط نہیں لگا رہا کہ خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا بلکہ اب یہ شرطیں لگ رہی ہیںپاکستان میں کس ملک سے کتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی ، یہ وہ تبدیلی ہے جو ایک سال کے اندر ملک کے اندر واقع ہوئی ہے ،پاکستان صرف اس لئے پیچھے رہا اور اس کی صرف ایک وجہ تھی یہاں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہیں رہا،وزیر اعظم نواز شریف نے 2010ویژن دیا ، ان کے دوسرے دور میںویژن 2025آیا لیکن ان کے دونوں دور مکمل نہیں ہونے دئیے گئے۔
یوم تعمیر و ترقی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب احسن اقبال نے کہا اب جو حکومت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پانچ سالہ اڑان پاکستان پروگرام دیا گیا ہے یہ پاکستان کو پائیدار بنیاد دینے کا پروگرام ہے جس کے تحت ہم 2047کیلئے جاری ترقی کی ریس کو جیتیں گے اوراس خواب کو پورا کریں گے جو علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھاتھا،مانک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاپی ٹی آئی کی سیاست ڈرامے کی مانند ہے،عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان سے اندھیروں کو رخصت کیا،پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹ ،پروپیگنڈہ پھیلانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا
پی ٹی آئی کی سیاست ڈرامے کی مانند ،2047کیلئے جاری ترقی کی ریس جیتیں گے:احسن اقبال
















