پی ٹی آئی والوں کی فطرت میں تخریب کاری ،فتنہ انگیزی ہے: رانا تنویر

شرقپورشریف:( نمائندہ مشرق) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے ،پی ٹی آئی والوں کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا 8فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے ،ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی،8فروری پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی ،چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں ، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہےں، ہماری ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے ملکی معیشت بہتر کی ہے ،عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے ۔