2024کے انتخابات فارم 47کے الیکشن،غلط کام کرنے والوںکورگڑا لگنا چاہیے،گورنر پنجاب

اسلام آباد،لاہور: (سٹاف رپورٹر،بیورورپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے2024کے انتخابات فارم 47کے الیکشن،غلط کام کرنے والوںکورگڑا لگنا چاہیے،2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 ، فارم 47 کی خرابی تھی، پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے۔

انٹرویو میں سردار سلیم حیدر نے کہا موجودہ حکومت کی توجہ سٹیک ہولڈرز کے تحفظات پر نہیں، صدر آصف زرداری نے پی پی دور حکومت میں سب اتحادیوں سے کیے گئے وعدے نبھائے، کامیابی سے حکومتی مدت مکمل کرائی،پی ٹی آئی میں تو بات چیت کا رواج ہی نہیں۔

دریں اثناگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان میں تعینات صومالیہ کے سفیر شیخ نور حسن نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور سمیت تعلیم، تجارت و دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا پاکستان ، صومالیہ اسلامی برادر ممالک ،دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات موجود ہیں،تعلیم و تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے،زیادہ سے زیادہ وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔