ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،عبدالغفور حیدری

ملتان :(بیورورپورٹ)جے یوآئی کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوتی،جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہے نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار،جے یوآئی اپوزیشن کاحصہ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غفور حیدری نے کہابلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ،کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں؟ ریاست معاشی طور پر کمزور ہے، وزیراعظم فضل الرحمن سے ملنے آئے توسوال کیا نوبت یہاں تک کیوں پہنچی ،غزہ کے مسلمانوں کےساتھ آئندہ بھی کھڑے رہیں گے،آزادی اظہا رائے کا حق آئین دیتا ہے، حکومت پیکا ایکٹ کی ضرب لگانے کی مجاز نہیں۔