مردان :(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے حکومتی معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ، اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاصوبوں میں دینی مدراس ایکٹ پرتاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں، 26ویں ترامیم پر اکیلے جنگ لڑی،8فروری کو چاروں صوبوں کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ،تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کے پی میں بھی دھاندلی سے حکومت بنی،عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں۔
امیر جے یوآئی نے کہا26ویں ترامیم کے ذریعے آئین پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ، کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں،سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان روئیے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں۔
فضل الرحمن نے کہااسرائیل جنگ ہار گیا، امریکہ افغانستان کے بعد فلسطین میں بھی شکست کھا بیٹھا ، عالمی قوتوں کا جنگی جنون زمین بوس ہورہا ہے، بین الاقوامی مسئلے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں،سرزمین فلسطین، فلسطینیوں کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اوٹ پٹانگ ہیں، ٹرمپ بین الاقوامی معاملات جانتے ہی نہیں ۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















