گلین فلپس کا لاٹھی چارج،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78رنز سے پچھاڑ دیا

لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)گلین فلپس کا لاٹھی چارج،سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دےدی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ڈیرل مچل ،فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے،گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی ،ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز تک محدود رہی،فخر زمان 84،سلمان آغا40،طیب طاہر30 رنز کےساتھ نمایاں رہے،حارث روف بیٹنگ کیلئے نہ آسکے،میٹ ہینری ، سینٹنر 3، 3،بریسویل نے 2وکٹیں حاصل کیں،3ملکی سیریز کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔