لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے اعمال بھی سیاہ،صوابی شو فلاپ،کوئی باہر نہیں نکلا،خیبرپختونخوا کے عوام کو 12 سال میں صرف انتشار ،بدحالی ملی ،پی ٹی آئی کے پاس رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں بچا، خیبرپختونخوا میں برسوں حکومت کے باوجود عوام کو ایک بھی فلاحی منصوبہ نہیں دیا گیا، صرف کرپشن ، مہنگائی کا تحفہ ملا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکچھ سال پہلے اداروں کیخلاف سازشیں کی جا رہی تھیں، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پنجاب میں مریم نواز کی حکومت بننے سے عوام کو ریلیف ملا، پنجاب کے بچوں کو سکالر شپس ، بجلی بلوں میں ریلیف دیا گیا، خدمت کارڈ جیسی سہولت ملی، اقلیتوں کیلئے مینارٹی کارڈ متعارف کرایا گیا،پی ٹی آئی کے مقدر میں صرف رونا ہے۔
وزیراطلاعات نے کہاقذافی سٹیڈیم میں شاندار تقریب ہوئی، بچوں کو ایسے ایونٹس کی ضرورت ہے نہ پٹرول بموں کی،ماضی میں سٹیڈیمز کو بھی اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا گیا، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان آباد ہونے چاہئیں،ن لیگ دیگر صوبوں میں بھی ترقی دیکھنا چاہتی ہے، چند لوگ زبردستی بانی کو مقبول قرار دینے پر تلے ہوئے ،کال پر کوئی بھی باہر نہیں نکلا، اپنے ایم این ایز ، ایم پی ایز گھروں میں بیٹھے ر ہے،عوام کو دھرنوں میں کوئی دلچسپی نہیں ، نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 10 ہزار روپے مستحق خاندانوں کو دیئے جائیں گے، پیکیج میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 فروری ہے، پیکیج کے تحت لوگوں کوگھروں میں پے آرڈرز پہنچائے جائیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز کسی ایک پارٹی کیلئے منصوبے نہیں بناتیں، نگہبان رمضان پیکیج کیلئے تمام مستحق افراد اہل ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاعالمی ادارے اور تنظیمیں معیشت بہتر ہونے کا بتا رہے ہیں، گورنر پنجاب ہمیشہ ناراض ہی رہتے ہیں، کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، مریم نواز بطور سیاسی ماں بچوں کو انتشار سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں،ماڈل رمضان بازار بھی ہر ڈسٹرکٹ سطح پر موجود ہوں گے، رمضان بازاروں میں سبسڈی پر اشیا ملیں گی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















