اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے ایک بار پھر نئے انتخابات کامطالبہ دہرادیا،ملاقات کی اندورنی کہانی کے مطابق دوران ملاقات فضل الرحمن نے اپوزیشن کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھے ،وزیراعظم نے تعاون مانگا تو فضل الرحمن اپنے موقف پر قائم رہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی نے نئے انتخابات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہاموجودہ نظام اور سیٹ اپ کو نہیں مانتے، نئے انتخابات کرا کر دھاندلی کا داغ دھویا جائے، اپوزیشن الائنس کے موقف کےساتھ ہیں،وزیراعظم نے مشاورت کےلئے وقت مانگ لیا۔
فضل الرحمن نے پھر نئے انتخابات کامطالبہ دہرادیا
















