لاہور،اسلام آباد،مری:(خبر نگار،بیورورپورٹ )پی ٹی آئی عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر مبینہ دھاندلی کیخلاف ملک گیر یوم سیاہ منائے گی،صوابی میں بڑا اجتماع ہوگا ،ملک بھر سے رہنما و کارکن شرکت کریں گے،وسطی، جنوبی و مغربی پنجاب میں اضلاع ،حلقوں کی سطح پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا ئیں گی،اراکین اسمبلی ،ٹکٹ ہو لڈرز اور مقامی رہنما ذمہ داریاں نبھائیں گے ،ادھر مری میں 3دن کےلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی،نوٹیفکیشن کےمطابق 144 صبح 8سے رات 10 بجے تک نافذ رہے گی ۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، انتشار ،ٹکراو کا کوئی ارادہ نہیں،ضمانتیں چلتی رہتی ہیں ،مقابلہ کرتے رہیں گے،یوم سیاہ پر تحصیل اور یو سی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،گمان یہی ہے مولانا عوام کےساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین ، عدلیہ کےلئے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی،سلمان اکرم راجہ نے کہافضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے، ترمیم کی مخالفت کرتے رہیں گے،موقف واضح ہے ہر صورت جمہوریت ،عدلیہ اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے۔
جلسہ صرف صوابی میں ہوگا،انتشار ،ٹکراو کا ارادہ نہیں،پی ٹی آئی
















