لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل ،عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔
نوازشریف نے کہامخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے، معاشی بہتری و مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں،30 ہزار پر آنے والی سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ20 ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو چکی ، معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔
قائد ن لیگ نے کہاشکر ہے پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا،وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کر رہے ہیں، اداروں ،نظام کی اصلاح پر ٹھوس پیش رفت جاری ہے، مریم نوازنے وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا۔
اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا مریم نواز نے اپنی محنت و خدمت سے پنجاب کے عوام کا دل ، اعتماد جیتا ، ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے و ہر علاقے کی ترقی کے منصوبوں نے عوام کو ایک نیا اعتماد ، حوصلہ دیا ۔
مریم نواز کی ایک سال کی محنت و کارکردگی قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی عوامی خدمت کا تسلسل ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاعوامی خدمت نواز ،شہباز کی پہچان ،معیار ،روایت ہی اصل امتحان،سب کی تائید و حمایت کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کو ترقی صرف ن لیگ ہی دیتی ہے۔
معاشی بہتری ،مہنگائی میں کمی اچھے اشارے،تنزلی کی طرف سفر رک گیا:نوازشریف
















