ساہیوال (ارشد فریدی سے) علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنا میرے پروفیشن کا حصہ ہے۔ نئے تعینات ہونے والے کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی چوہدری امجد کی گفتگو تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی چوہدری امجد نے بطور ایس ایچ او کا چارج سنبھالا تو علاقہ میں جرائم پیشہ ٹاوٹ مافیا کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی چوہدری امجد نے کہا ہے کہ شہری بغیر کسی سفارش کے اپنے مسائل کے حل کیلئے میرے آفس میں خود آئیں ان کی ہر جائز بات نہ صرف سنی جائیگی بلکہ ان کے مسائل کا حل ترجیح بنیادوں پر کیا جائیگا۔ بطور ایس ایچ او علاقہ کو امن کا گہوارا بنانا سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرنا ہی میرا مشن ہے جو بلاتفریق جاری وساری رہے گا۔تھانہ غلہ منڈی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او چوہدری امجد کی تعیناتی پر علاقہ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی علاقہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ چوہدری امجد کا بطور ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی تعینات ہونا شرفاءکے مسائل کا حل یقینی ہوگا، چوہدری امجد اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقہ کو امن کا گہوارا بنائیں گے۔
مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائیگا :ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی ساہیوال
















