کو ئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا،فضل الرحمن کادوٹوک پیغام


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے دوٹوک پیغا م دیتے ہوئے کہاہے کو ئی مائی کا لال غزہ پر قبضہ نہیں کرسکتا،ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنے پر عرب لیگ کے موقف کو سراہتا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپوری امت مسلمہ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ٹرمپ کو بتانا چاہتا ہوں تم نے افغانستان پر بھی قبضہ کرنا چاہا اور 20 سال خون بہایا، انسانی حقوق پامال کیے، جنگ مسلط کی لیکن شکست کا سامنا کیا،حکومت، اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کے بیان پر واضح موقف اپنا کر قوم کی ترجمانی کر ے، ابہام کےساتھ حکمران کسی طور قابل قبول نہیں۔