مظفر آباد،اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)”کشمیر بنے گا پاکستان“،پوری قوم یک زبان،شہر شہر ریلیاں،مظاہرے، انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں۔
”یوم یکجہتی کشمیر“ کی مناسبت سے پاکستان ، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر کے دارلحکومتوں میں جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں و دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا،10بجے سائرن بجائے گئے ، شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے اہم راستوں، ہوائی اڈوں ،ریلوے سٹیشنوں کے اطراف پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں رہے۔
پاکستان ، آزاد جموںو کشمیر کو ملانے والے منگلا، کوہالہ، برار کوٹ، آزاد پتن ودیگر مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئیں،ریلیوں ،مظاہروں میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،فضا بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔
اسلام آباد میںسیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی گئی،ریلی کا آغاز دفتر خارجہ سے ہوا ،عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ریلی پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے پہنچی، شرکا نے پاکستانی ،کشمیری پرچم تھامے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ،وزیرتوانائی مصدق ملک وددیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاجنت نظیر وادی کشمیر کو بھارت نے ظلم و بربریت سے جہنم بنا دیا ،پوری قوم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کشمیری عوام کےساتھ کھڑی ہے، آزادی تک پاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا رہے گا۔
”کشمیر بنے گا پاکستان“،پوری قوم یک زبان،شہر شہر ریلیاں،مظاہرے


















