بھیک مانگنے پر مجبور کرنے اورسہولت کاری کرنےوالوں کو10سال تک قید، بل منظور
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے پریونشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس اور بھکاریوں کے معاملے پر سزاوں میں اضافے کا بل منظور کرلیا۔
سینیٹر فیصل سلیم کی صدرات میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا،حکومت کی جانب سے پریونشن آف سمگلنگ آف مائیگرنٹس بل پیش کیا گیا،سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے کہا انسانی سمگلنگ بہت زیادہ ہوگئی اس حوالے سے بل اہم ہے، بل میں کنوکشن اور سزاوں کے حوالے سے اقدامات کا کہا گیا۔
سینیٹر شہادت اعوان نے کہا سزائیں بڑھانے کا مقصد یہ ہے ملزمان کی ضمانتیں جلد نہ ہو سکیں، بل کو پاس کر دینا چاہیے،سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے کہا پہلے سب سے زیادہ سزا 7 سال تھی اب 10سال تک بڑھایا جائے گا،کمیٹی کی جانب سے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
مزید برآں سزاﺅں میںاضافے کابل بھی کمیٹی میں پیش کیا گیا،وزارت قانون نے کہا بھکاریوں کی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کی سزاوں میں بھی اضافہ کیا گیا اب بھکاریوں کی سہولت کاری کرنے والوں اور بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو 10 سال سزا ہوگی۔


















