پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد، اراکین پارلیمنٹ کی متنازع ترقیاتی سکیمیں بحال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت نے اپنی اہم اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد کردیا اور اراکین پارلیمنٹ کی متنازع ترقیاتی سکیمیں بحال کر دیں،ذرائع کے مطابق 7ماہ میں 460 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود ترقیاتی سکیمیں بحال کردی گئیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ 25 ارب سے بڑھا کر 50 ارب روپے کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹیرینز کےلئے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے اصول نرم کر دئیے، پیپلز پارٹی کا 30 ارب کے غیر استعمال شدہ فنڈز آگے بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافے کے بعد ترقیاتی فنڈز بھی جاری کردیے گئے، ترقیاتی سکیموں کا کام اب پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو دیا جائے گا، ذرائع نے کہا چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی سپیکر نے ختم شدہ فنڈز کی بحالی کےلئے خطوط لکھے،حکومت نے مالی بحران کے باوجود حکومتی اراکین کےلئے فنڈز کی فوری تقسیم کا فیصلہ کیا۔