چارسدہ:(مشرق نیوز)اے این پی نے دھمکی دی ہے بس بہت ہوگیااب مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر پاکستان نہیں چلے گا۔
چارسدہ میں باچااور ولی خان کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا 1948 میں بابڑہ کے مقام پر600سے زائدکارکنوں کو شہید کیا گیا،اپنے کارکنوں پر فخر ہے، 12سال حکومت سے باہر رکھاگیا، کمزور کرنے والے ناکام ہوگئے،عدم تشدد کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، جانتے ہیں گھی نکالنے کیلئے انگلی ٹیڑھی کرنی پڑتی ہے۔
مرکزی صدر اے این پی نے کہاپی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی عوام سے دور بھاگتے ہیں، 9 مئی کے فیصلوں سے بہت تکلیف ہوگی، حقیقت سننے کو کوئی تیار نہیں،بانی پی ٹی آئی نے پختونخوا کے 9حلقے کھولنے کا فیصلہ کیا ، میرا مطالبہ ہے چارسدہ کے حلقے بھی کھولے جائیںاگلی بار اگر مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر پاکستان نہیں چلے گا، کسی کو اچھا لگے یا برا کرک میں جلسہ کروں گا۔
بس بہت ہوگیااب مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پھر پاکستان نہیں چلے گا،ایمل ولی
















