کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اب پوری تیاری کےساتھ اسلام آباد جائینگے،جنید اکبر

پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صد ر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے وزیر داخلہ صاحب کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اب پوری تیاری کےساتھ اسلام آباد جائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہاامید نہیں تھی اسلام آباد میں گولیاں چلائی جائیں گی، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ڈر جائیں گے، عمران خان نے حکم دیا تو مایوس نہیں کریں گے،پی ٹی آئی کا کارکن کسی بھی جگہ سے غائب ہوا تو متعلقہ تھانے کے باہر دھرنا دیں گے،ڈرامے مزید برداشت نہیں کروں گا۔

صدر پی ٹی آئی کے پی نے کہانہیں چاہتے پارٹی، اداروں یا حکومت کے ساتھ تصادم ہو، پارٹی ہدایات کے مطابق رابطے ہورہے تھے، درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں تاکہ پرامن حل کی طرف جائیں، 8 فروری کو صوابی میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور حکومت اور میں پارٹی سیاست پر فوکس کروں گا،پارٹی میں جزا، سزا کا نظام لاوں گا،کسی وزارت کی دوڑ میں شامل نہیں۔