لاہور:(خبر نگار)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے پاکستان کا امریکی حکومت سے اچھا تعلق ہے، نتائج جلد دیکھیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے امریکہ سے کوئی کال نہیں آئی، مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی8فروری کے احتجاج پر نظر ثانی کرے،8 فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی،عوام کو پاسپورٹ کے اجرا کےلئے سہولت پہنچا رہے ہیں، نادرا ، پاسپورٹ حکام ملکر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گے،امریکہ کےساتھ اچھے تعلقات ہیں، غیر قانونی و جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی ۔
وزیر داخلہ نے کہاسوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے، کوئی پاکستانی جائز طریقے سے بیرون ملک جاتا ہے تو خوشی ہوتی ہے،امیگریشن کاو¿نٹر پر تھوڑی سختی کرنی پڑ رہی ہے، سختی سے لوگوں کو تھوڑی پریشانی ہو گی،امریکہ میں کانگریس مینزسے ملاقاتیں مثبت رہیں،پاسپورٹ اتھارٹی بنے گی تومسائل حل ہوناشروع ہوجائیں گے، کچھ چیزیں حقیقت میں نظرآناشروع ہوگئیں۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















