لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نوازکے ویژن،خوش اورخوشحال کاشتکارکے تحت کسان کارڈ،ایگر ی میکانزیشن،انٹرن شپ کے بعد ایک اورمیگا پراجیکٹ شروع کردیا گیا،وزیراعلیٰ نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ۔
مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی،زرعی یٹوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی میں سب سے پہلے نام اٹک کے نوازکانکلا،وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ضلع نارووال کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ چیک کی ،قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے،عام کاشتکار کو سولر ٹیوب ویل سے اوسط روزانہ 10 ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا 3لاکھ سے زیادہ بچت ہوگی۔
حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5لاکھ سبسڈی دےگی،15 کلوواٹ سولر سسٹم کیلئے ساڑھے 7 لاکھ اور20کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائےگی،قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے،پنجاب میں چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5لاکھ30ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا، 3لاکھ85ہزار کاشتکار چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے،87فیصد ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویل اور 13فیصد بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے،مریم نوازنے پہلے فیزمیں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔
وزیراعلیٰ نے کہازرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا،زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے فصل کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور کاشتکار خوشحال ہو گا، کسان کارڈ،ایگریکلچرمیکائزیشن،ایگری انٹرن شپ سمیت ہر پراجیکٹ کاشتکار کیلئے آسانیاں اور بہتری لارہاہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازنے شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس ا تاشی سے ملاقات کی ، مہمانوں میں امریکہ ، روس ، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا ، لیبیا ، ملائیشیا، مالدیپ ، میانمار ، نائیجیریا ، بلغاریہ،روانڈا،تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل ہےں،مریم نوازنے لاہور قلعہ کی تاریخی شاہی عرض گاہ کے احاطے میں تمام مہمانوں کا خود خیرمقدم کیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈیفنس اتاشی اور اہلخانہ کو خوش آمدید کہا، بچوں سے اظہار شفقت کےا ،مریم نواز کی دعوت پر ڈیفنس اتاشی اور مہمانوںکو شاہی قلعہ کے تاریخی مقامات کی سیاحت کرائی گئی،غیر ملکی مہمانوں اور بچوں نے وزیر اعلیٰ کےساتھ سیلفیاں بنائیں،غیر ملکی سفراءنے شاہی قلعہ کی تاریخی اور دنیا کی سب سے بڑی پکچر وال کا مشاہدہ کیا اور سراہا،مہمانوں کی لاہور کے روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ پر پیغام میں کہا پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے،تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے، اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔
مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نوازنے قلات میں شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا، مریم نوازنے کہا شہدا کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور مضبوط ہو گا، پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















