عمران خان نے اپوزیشن کو قومی ایجنڈے پر آنے کی دعوت دےدی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن کو قومی ایجنڈے پر آنے کی دعوت دےدی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایجنڈے پر آنے کی دعوت دی ،جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جلدی ختم کی گئی، عدالت کے اندر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، بشریٰ کو عدالت میں پیش نہیں ہونے دیا گیا، کمرہ عدالت میں بھگدڑ مچی اچانک پولیس اہلکار باہر بھاگے، نادیدہ قوتوں نے ساری سماعت کو سبوتاژ کیا، اے ٹی سی عدالت میں جائیں گے ، عدالت سے بات کرینگے۔

فیصل چودھری کے مطابقعمران خان نے کہا قوم کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کے خلاف آرٹیکل 6لگنا چاہیے، قاضی فائز عیسیٰ نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، پی ٹی آئی کے 350 لوگوں کی ضمانت ہوئی لیکن جیلوں میں منتقل کیا گیا، ملک میں آئین معطل ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر مذاکرات میں بیٹھے، حکومت بچی کھچی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہے۔