اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکیں تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تاحال مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا،ترجمان قومی اسمبلی نے کہا سپیکر سردار ایاز صادق کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔
سپیکر ایاز صادق کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
















