گرلز کالج روڈ پر پیچ ورک کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،کمشنر ساہیوال

ساہیوال:(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے دیپالپور بازار میں صفائی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے شہر بھر میں بھرپور انداز میں صفائی مہم چلائی جائے، صفائی کےلئے دوسرے محکموں سے افرادی قوت اور گاڑیاں منگوائی جائیں۔ وہ اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتایا لوئر باری دوآب پر لینڈفل سائٹ پر لیولنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے، لوئر باری دوآب پر4700فٹ رقبے پر پارک اور پونے دو کلومیٹر واکنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا، کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی گرلز کالج روڈ پر پیچ ورک کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔