اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عمران کی گرفتاری پر احتجاج کرنیوالے 10 مجرموں کی سزائیں معطل،5افغانی بھی شامل،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آرڈر جاری کر دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ایف آئی آر کے مطابق ملزموں پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق کوئی ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں کیا گیا، وکیل کے مطابق دہشتگردی کی دفعات سے بری کرکے جھوٹی سزائیں دی گئیں۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سی سی ٹی وی و دیگر شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا گیا چارج شیٹ کے مطابق سزا پانے والے 10میں سے 5مجرم افغان شہری ہیں، ملزم اپنی شہریت کی تصدیق کیلئے اصل شناختی کارڈز ڈپٹی رجسٹرار کو جمع کرائیں، افغان شہری ہونے کی صورت میں ڈپٹی رجسٹرار شناخت دستاویزات اپنے پاس رکھ لیں،تمام اپیل کنندگان کو ہر سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جاتا ہے،رہا کیاجائے۔
عمران کی گرفتاری پر احتجاج کرنیوالے 10 مجرموں کی سزائیں معطل،5افغانی بھی شامل
















