پی ٹی آئی وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھائے،عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے پی ٹی آئی نے مذاکرات سے بھاگ کر اچھا موقع ضائع کیااب وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھائے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہایکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی و غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا بلکہ اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ،پی ٹی آئی سے گاڑی تو چھوٹ گئی اب وسیع تر مذاکرات کےلئے وزیر اعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

عرفان صدیقی نے کہاپی ٹی آئی کو جان لینا چاہیے سڑکیں،چوک، دھرنے اور لانگ مارچ نہ پہلے کسی منزل تک لے کر گئے نہ اب لے کر جائیں گے،ہر مسئلے کا حل صرف سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہی سے نکلتا ہے ،پی ٹی آئی جتنا جلدی بات سمجھ لے اتنا ہی اچھا ہوگا۔