ساہیوال (چوہدری اشرف سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا جائزہ، تاجروں کو اپنی حدود تک محدود رہنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر شعیب اقبال سید نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دیپالپور بازار، مزدور پلی، سٹی بند روڈ اور اندرون شہر کی گلیوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ اپنی حدود تک محدود رہیں تاکہ خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے آسانی ہو۔ اس موقع پر شہریوں نے تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے کمشنر شعیب اقبال سید اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے ٹریفک جام کے مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں۔درےں اثنا اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام اور مےونسپل کارپورےشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے مین فتح شیر روڈ پر سیوریج اوورفلو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عیسیٰ نگری پل پر جاری سیوریج لائن کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کام کے دوران حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ جہاں سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں وہاں سے پانی، گیس اور بجلی کے کنکشنز کو بھی سڑک سے ہٹانے کے لئے متعلقہ محکموں کو لکھا جائے۔ میونسپل کارپوریشن حکام نے بتایا کہ کل سٹی بند روڈ سے تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ گرائی گئی تجاوزات کے جگہ سے ملبہ بھی فوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کرایہ کی دوکانوں سے وصولی کا عمل بھی تیز کرے۔ انہوں نے کہا گرلز کالج روڈ پر سڑک کی بحالی کیلئے پیچ ورک کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی اور انفرسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جن پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔
شہری سہولیات کی فراہمی اور انفرسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اوّلین ترجیح ہے :کمشنر ساہیوال
















