آنےوالے دنوں میں پاک، امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: وزیر داخلہ محسن نقوی

ہیوسٹن (مشرق نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے آنےوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،دورہ امریکہ کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا،وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کے فلسطین ایشو پر اصولی موقف کو بھرپور سراہا،محسن نقوی نے کہا امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے فلسطین کےلئے توانا آواز بلند کی جو قابل ستائش ہے، امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین کی جانب سے فلسطین پر اصولی موقف کو بہت پذیرائی ملی ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی آ رہی، آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے کہا جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کروں گا، زلزلے اور سیلاب میں پاکستانی عوام سے یکجہتی و مدد کےلئے 4 بار پاکستان آ چکا ہوں۔