حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب

لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں،حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا۔

مہمند لوئر جرگہ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہاسب نے ملکر ملکی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے، پاکستان میں تمام زبانوں کے لوگ ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں، حکومت پختون قوم کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کرے،پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

گورنر پنجاب نے کہاآزادی صحافت پر یقین رکھتے ہےں، حکومت کو چاہیے تھا صحافیوں سے مشاورت کے بعد پیکا قانون بناتے،تمام تر مخالفت کے باوجود ن لیگ کاساتھ دیا،سوچنا چاہیے پیپلزپارٹی ن لیگ سے ملی تو شہبازشریف وزیراعظم بنے،پی ٹی آئی ،ن لیگ کو ملک کی خاطر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔