قافلے پر حملہ،سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی بال بال بچ گئے

مظفر آباد:(بیورورپورٹ)قافلے پر حملہ،سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر بال بال بچ گئے۔

چودھری لطیف تقریب میں شرکت کیلئے ککلیوٹ جارہے تھے،شرپسندوں نے پہلے پتھراﺅ پھر گولیاں برسادیں،پولیس کےساتھ کافی دیر تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا،حکام کے مطابق قافلے پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے،ہسپتال منتقل کر دیا گیا،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف محفوظ رہے۔