ساہیوال: (بےورورپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے پنجاب حکومت نے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز سکیم، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور زرعی آلات پر سبسڈی جیسی سکیمیں شروع کرکے زراعت کی ترقی کا نیا باب شروع کیا ہے جس سے کسان خوشحال ہوگا اور ملک زرعی خود کفالت کی منزل حاصل کر سکے گا، کاشتکاروں کو ایک چھت تلے بیج، کھادوں اور زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے حکومت کی جانب سے ایگری مالز کی تعمیر پر بھی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت خالد کھوکھر کر رہے تھے۔
کمشنر نے کہا زراعت کا شعبہ پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے اس اہم شعبہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے وفد ارکان سے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات بارے معلومات لیں اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کسان اتحاد وفد کی ملاقات،زراعت کو کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا:کمشنر ساہیوال
















