واشنگٹن: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے امریکی سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینگے۔
محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا ،امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی ،مائننگ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری و تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کان کنی ،آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہامسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ،خصوصی سہولتیں فراہم کریں گے،یو ایس پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، پاکستان استحکام کی جانب گامزن ،تمام اشارئیے بہتر ،معیشت ٹیک آف کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش مواقع رکھتا ہے، ضروری این او سیز کے اجرا میں بہتری لائی گئی ۔
امریکی سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولتیں دینگے،محسن نقوی



















