کراچی:(بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے میں فریال تالپور سمیت 14 ملزموں کو بےگناہ قراردےدیا۔
بے گناہ قرار دئیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، اقبال نورو دیگر شامل ہیں،ایف آئی اے نے کہا ملزموں کےخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔
دریں اثنا مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت 20ملزموں کے نام شامل ہیں،عدالت نے بے گناہ قرار پانے والوں کے نام نکال دئیے۔
منی لانڈرنگ مقدمے میں فریال سمیت 14 ملزموں کو کلین چٹ
















